تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

بھارتی بلائنڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، حکومت پنجاب سے فنڈز کیلئے درخواست

جنگ نیوز -


لاہور...نومبر میں بھارت کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے حکومت پنجاب سے مالی معاونت کی درخواست کی ہے ۔بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 16 نومبر کو پاکستان آئیگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے سیریز کے اخراجات کیلئے 45 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خط لکھا کہ سیریز کے اخراجات برداشت کئے جائیں۔ دوسری جانب سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے تین روزہ ٹرائلز 13 ستمبرسے لاہور میں شروع ہوں گے ۔45کھلاڑیوں کو ٹرائلز کیلئے مدعو کیا گیا ہے اورنفیس احمد ،محمد جمیل اورعمران شیخ پرمشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.