تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

سندھ میں حالیہ بارشوں سے اب تک 66 افراد ہلاک ، 30 لاکھ متاثر

جنگ نیوز -


اسلام آباد...سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث اب تک 66 افراد ہلاک اور 30 لاکھ متاثر ہوئے ہیں،حکومت نے سیلاب کی وجوہات جاننے اورنقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں شہروں کے بلڈنگ کوڈز پر نظر ثانی کیلئے سفارشات کی تیاری شروع کردی گئی ہے،این ڈی ایم اے کے چیئرمین ظفر قادر نے اسلام آباد میں جیو نیوز کے نمائندے سرفراز راجا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ کے حالیہ سیلاب سے 4 لاکھ گھر متاثر اور ایک لاکھ مویشی ہلاک ہوئے،ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے ظفر قادر کا کہنا ہے کہ سندھ میں نارمل بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم اس سے ایک سو پچاس فی صد زیادہ بارشیں ہوئیں ،جس کے باعث قبل ازوقت اقدامات نہیں کئے جاسکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.