3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ پیٹرسیگن نے جیت لیا
جنگ نیوز -
میڈرڈ...ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ پیٹرسیگن نے جیت لیا،ریس میں مجموعی برتری بریڈلے وگنز کوحاصل ہے۔ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ 167کلومیٹر پرمحیط تھا۔کئی کلومیٹرز تک اسپینش سائیکلسٹ لوئس اینجل ، جوز لوئس ، آسٹریلیا کے ایڈم ہینسن اوریوکرین کے روزلن کے درمیان برتری کی جنگ چلتی رہی لیکن گزرتے وقت کے ساتھ سلوویکیہ کے پیٹرسیگن ایک ایک کرکے تمام سائیکلسٹس کو پیچھے چھوڑتے چلے گئے۔انہوں نے چارگھنٹے تین منٹ اورایک سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرتے ہوئے یہ مرحلہ جیت لیا۔وہ ایونٹ میں دوسری بارکوئی اسٹیج جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ریس میں مجموعی برتری برطانیہ کے بریڈلیوگنزکوحاصل ہے۔