تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

بلاوایو ٹیسٹ: زمبابوین ٹیم پاکستان کیخلاف 412رنز بناکر آؤٹ

جنگ نیوز -


بلاوایو...پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں چائے کے وقفے سے قبل زمبابوے کی ٹیم 412رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، زمبابوے کی جانب سے اپنے کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے ماوویونہ صرف163رنز بناکر ناقابل شکست رہے بلکہ انہوں نے بیٹ کیری بھی کیا۔ میچ کے دوسرے روز زمبابوے نے 245رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اننگ کا آغازکیا ، ایورائن جلد ہی آؤٹ ہوگئے، وہ 49رنز بناکر جنید خان کے ہاتھوں کاٹ اینڈ بولڈ ہوگئے۔ ان کے بعد آنیوالے کھلاڑیوں لیمب، پرائس، برائن ویٹوری،جروس اور موفو کو اعزاز چیمہ اور سعید اجمل نے جلد ہی پویلین لوٹادیا، تاہم ماوویو نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا اور اسکور میں مسلسل اضافہ کرتے رہے۔ انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 163رنز اسکور کیے ۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل اور اعزاز چیمہ چار چار وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.