تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

یوایس اوپن:جوکووچ، فیڈرر اورکیرولین وزیناکی کی پیش قدمی جاری

جنگ نیوز -


نیویارک...یوایس اوپن ٹینس میں نووک جوکووچ،راجر فیڈرر اورکیرولین وزیناکی ایک اورمرحلہ طے کرتے ہوئے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ۔نیویارک میں جاری ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے روجرفیڈرر نے اسرائیل کے ڈوڈی سیلا کیخلاف چھ تین، چھ دواورچھ دو سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈ نووک جوکووچ نے ارجنٹینا کے کارلوس برلوک کو صرف دوگیمزگنواکر چھ صفر،چھ صفر اورچھ دوسے ہرادیا۔ویمن سنگلز میں ڈنمارک کی ٹاپ سیڈکیرولین وزنیاکی نے ہالینڈ کی ارنزا رزکو چھ دواورچھ صفرسے ہرادیا۔امریکا کی سرینا ولیمزاورسربیا کی یلینا یانکووچ بھی تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.