تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

مذہبی و سیاسی شخصیات کا لندن فون،الطاف حسین کی خیریت دریافت کی

جنگ نیوز -


لندن…مختلف سیاسی ومذہبی شخصیات نے جمعہ کو بھی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سے قائدتحریک الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اوران کی صحت وتندرستی کیلئے دعاکی ۔ ان شخصیات میں وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرمولاناعبدالغفورحیدری،جمہوری وطن پارٹی کے رہنماشاہ زین بگٹی،سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان جسٹس ملک قیوم، تبلیغ تعلیمات اسلامی پاکستان کے سربراہ اورممتازعالم دین علامیہ سیدمحمدعون نقوی، جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی نعیم ،حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کی درگاہ کے سجادہ نشین سید ناظم علی نظامی اورمختلف شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگرشخصیات شامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کی خیروعافیت دریافت کرنے اوران کیلئے نیک جذبات کااظہارکرنے والی تمام شخصیات سے دلی تشکرکااظہارکیاہے اورکہاہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم ،بزرگان دین کے صدقے اورکارکنوں،ماوٴں، بہنوں،بزرگوں،بچوں اورتمام خیرخواہوں کی دعاوٴں کی بدولت قائدتحریک الطاف حسین کی طبیعت پہلے سے بہت بہترہے اور وہ آئندہ چندروزمیں اسپتال سے گھرمنتقل ہوجائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.