3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
رحمان ملک کے تماشے پاکستان ٹوٹنے تک چلیں گے،ذو الفقار مرزا
جنگ نیوز -
کراچی… سندھ کے سابق اورسینئر وزیر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ رحمان ملک کے تماشے اس وقت تک چلیں گے جب تک پاکستان ٹوٹ نہیں جائیگا،میرے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں جو آہستہ آہستہ سامنے لاؤں گا۔ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ بچوں کی قسم کھاکرکہتاہوں ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلرزپکڑے جنھیں رحمان ملک نے چھوڑدیا،آئی ایس آئی کو بتاناچاہتاہوں ایم کیو ایم کے دہشتگرد پکڑے ۔رحمان ملک نے کہا کہ قاتلوں پرہاتھ ڈالاتو آرمی اورآئی ایس آئی چیف حکومت ختم کردینگے۔جنرل کیانی سے سوال کرتاہوں کیامظلوم عوام کاقتل عام بندنہیں ہوناچاہیے؟میں نے حکومت میں بیٹھ کرخواب نہیں دیکھے تھے۔ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے۔