3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
لیاری میں جلسے کی کوریج کے دوران جیو ٹیم پر تشدد
جنگ نیوز -
کراچی…لیاری میں ذوالفقارمرزا کے جلسے کی کوریج کیلئے جانے والی جیو نیوز کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔جیونیوزکی سیٹلائٹ وین کی ٹیم کو زدوکوب کیاگیا، ٹیم پرجلسے کی کوریج کے دوران تشدد کیا گیا جس سے ٹیم کے ممبران زخمی ہو گئے۔مسلح افراد نے جیونیوز کی ٹیم کو تھپڑ مارے اور دھمکیاں دیں اور اسٹاف پر اسلحہ تان لیا جس کے بعد سیٹلائٹ وین کوجلانے کی دھمکیاں بھی دیں ۔