3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
ڈیرہ بگٹی:باردوی سرنگ کا دھماکا،دو افراد ہلاک
جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی…ڈیرہ بگٹی میں باردوی سرنگ کا دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلا واغ میں تین افراد کچی سڑک پر جارہیتھے کہ ان میں سے ایک کا پاؤں سڑک کنارے نصب کردہ بارودی سرنگ پر آگیا جس سے وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی اس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کے بعد علاقہ لیویز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔