تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

اندورن سندھ میں بارشوں سے تباہی پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تشویش

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اندورن سندھ میں جاری شدیدطو فانی بارشوں کے باعث ہونیوالے بدترین تباہی او ر نقصانات پر رابطہ کمیٹی نے گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اندرون سندھ میں مسلسل طوفانی بارشوں کے سبب گاؤں ،دیہات، گوٹھ اور اس کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی روز مر ہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور لوگ گھر و ں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر ایک طرف تو ملک بھر کے عوام خوشیاں منارہے ہیں۔جبکہ دوسری طرف حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی نے جس طرح اندرون سندھ کے نشیبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس نہ صر ف خواتین ، بزرگ ،نوجواں، معصوم بچے ، بچیاں عید کی خوشیوں سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے تھاکہ وہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ عوام کی مدد کرتی لیکن ایسانہیں ہوا عوام پہلے ہی بے چینی و ذہنی پریشانی کا شکار ہیں ایسے میں انہیں امداد نہ ملنا ان کے ساتھ سراسر زیادتی اور نا انصافی کے متراد ف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس صورتحال کے پیش حکومت کی جانب سے بارش کے متاثرہ عوام کو بارہا امداد کے حوالے سے کرائی جانیوالی یقین دہانیوں پر اب تک کوئی خاطرخواہ عملی اقدامات نہیں ہوسکے ہیں اور نہ ہی ان کی داد رسی ہوسکی ہے ۔ ا نہوں نے اندرون سندھ میں طو فانی بارشوں کے متاثرہ افراد ان کے جانی و مالی نقصانات پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اور بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے کے افرادکی مغفر ت اور زخمیوں کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ و ہ اندرون سندھ میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونیوالی بدترین تباہی اور نقصانات سے نمٹنے اور متاثر ہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس مثبت اقداما ت بروئے کار لائے جائیں ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ 37کے کارکن ضمیر خان کے والد محمد تمیز الدین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارا ن کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.