3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
یہ پیپلز پارٹی کی نہیں آصف زرداری کی حکومت ہے،نواز شریف
جنگ نیوز -
جدہ ... سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری نہیں ہے، یہ پیپلز پارٹی کی نہیں آصف علی زرداری کی حکومت ہے، جدہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسئلے کا حل فوج نہیں، حکومت آئین کے مطابق ان سے مدد لے سکتی ہے،بلوچستان کا مسئلہ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہاہے۔ وہاں کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں اور یہ سب سابقہ فوجی حکومت کا پیدا کردہ ہے۔ ذوالفقار مرزا کی جانب سے ایم کیوایم پر ملک توڑنے کے الزام پرنواز شریف نے کہا کہ اسکی تحقیقات کی اشد ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز بات ہے کہ ا ن پر الزام لگے کہ وہ فوج کے خلاف ہیں اور پی پی پی فوج کی حمایتی ہے۔ موجودہ حکومت پی پی پی کی نہیں آصف علی زرداری کی ہے، پی پی پی میں تو اچھے لوگ بھی ہیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے شراکت اقتدار کی نہیں بلکہ طویل مدتی جمہوریت کے قیام کی بات ہوئی تھی۔ اگر صحیح جمہوریت ہوتی تو کوئی ملک مداخلت کی جرات بھی نہیں کرسکتاتھا، میاں نواز شریف نے کہا کہ عوام کے مسائل عوام کے سڑکوں پرآنے سے حل ہونگے۔ لوگ ان سے لانگ مارچ کا مطالبہ کررہے ہیں۔