تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

میڈونا پر کامک بک شائع ہوگئی

جنگ نیوز -


لاس اینجلس ... عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر میڈونا پر امریکا میں کامک بک شائع ہوگئی ہے،جس کے پبلشر نے اسے لیڈی سنگر کے لئے سالگرہ کا تحفہ قراردیا ہے،میڈونا کی شادی شدہ زندگی سے لے کر بچپن تک کے واقعات کو بتیس صفحات کی اس کامک بک میں پیش کیا گیاہے،،فی میل فورس کے تازہ ایڈیشن میں میڈونا کی سالگرہ پر انہیں ٹریبیوٹ دیا گیا ہے،اس ایڈیشن میں ایسی بااثر خواتین کوشائع کیا جاتا ہے جو جدید تاریخ اور ثقافت پر اثرانداز ہونے کے معیار پر پورا اترتی ہیں،اس سے پہلے فی میل فورس کے ایڈیشنز میں ہیلری کلنٹن،اوپرا ونفرے اور سارا پالن کی بھی کامک بک شائع کی گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.