تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

سات روز سے جدہ ائیر پورٹ پر پھنسے 132 عمرہ زائرین لاہور پہنچ گئے

جنگ نیوز -


جدہ ... سات روز سے جدہ ایئر پورٹ پر پھنسے132 پاکستانی عمرہ زائرین لاہور ائیر پورٹ پر پہنچ گئے ،جیونیوز پر خبرنشرہونے کے بعد سعودی ایئرلائنز اور پاکستانی حکام حرکت میں آگئے اور پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے گئے۔پاکستانیوں کی پرواز کو گزشتہ روز رات گیارہ بجے روانہ ہونا تھا۔ مگر طیارے میں فنی خرابی ہوگئی ، جس کے بعد اس کی خرابی دور کی گئی اور مقررہ وقت سے چار گھنٹے بعد طیارہ پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔ یہ پرواز صبح سات بجے لاہور پہنچی۔طیارے میں 450 مسافر سوار تھے جن میں جدہ میں پھنسے ہوئے132 مسافر بھی شامل ہیں۔قبل ازیں جدہ ایئرپورٹ پر پھنسے ایک ہزارعمرہ زائرین کو لے کر پی آئی اے کی دو پروازیں لاہور پہنچ گئی ہے،جن میں سے 450 پچاس زائرین کو لے کرپی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 760 رات سوا دس بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جبکہ دوسری پرواز پی کے 7396 پانچ سو پچاس عمرہ زائرین کو لے کر لاہور پہنچی،ایئرپورٹ پر ان کے اہل خانہ ،رشتے دار اور دوست احباب بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ،ان کے گلے ملے،پھولوں کے ہار پہنائے۔جدہ سے آنے والے عمرہ زائرین کا کہنا تھا کہ ایئرلائن والوں نے ان سے بہت برا سلوک کیا،کھانا دیا نہ پانی،سفارتخانے والوں نے بھی کوئی خبر نہ لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.