3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
پاکستان ٹیم کو ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں،شاہد آفریدی
جنگ نیوز -
کراچی…عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر بوم بوم شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں ۔جیو نیوزکے نمائندے نسیم راجپوت سے گفتگو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ مضبوطمنیجر کے کنٹرول میں بولنگ اور بیٹنگ کوچز ہونے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپس ضرور آئیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ زمبابوے ہو یا کوئی بھی ٹیم ، ایک ایک کامیابی بہت اہم ہے۔عید کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوالے کے جواب میں انہوں ن ے کہا کہ یہ عید بہت مختلف تھی کیوں کہ ملک میں ہونے کے باوجود پہلی مرتبہ والد کے بغیر نماز پڑھی۔