3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سے تربت جانے والا پی آئی اے کے اے ٹی ار طیارے کا دوران پرواز ایک انجن بند ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے علاوہ21مسافر سوارتھے۔پی آئی اے کا اے ٹی ار طیارہ پی کے 501 کراچی سے تربت کے لئے روانہ ہونے کے آدھے گھنٹے کے بعد طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔ کراچی ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے تمام انتظام کے بعد پائلٹ نے طیارے کوبحفاظت ائرپورٹ پر اتار لیا ۔طیارے میں 21مسافر سوارتھے۔