3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
فیصل آباد:دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ سے 4افراد ہلاک
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد کے علاقے علامہ اقبال کالونی میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے جس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔فائرنگ سے ایک گروپ کے تین جبکہ دوسرے گروپ کا ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔