تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

یو ایس اوپن:اینڈی روڈک تیسرے راوٴنڈ میں،ماریہ شراپووا باہر

جنگ نیوز -


نیویارک…سابق چیمپین امریکہ کے اینڈی روڈک یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ہیں، روسی اسٹار ماریہ شراپووا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔نیویارک میں جاری گرینڈ سلیم ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں اینڈی روڈک نے ہم وطن جیک سوک کو چھ تین، چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکرتیسریراوٴنڈ میں جگہ بنالی، اسپین کے رافیال نڈال، برطانیہ کے اینڈی مرے اور یان مارٹن ڈیل پوٹرو بھی کامیابی کے بعد تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے، خواتین ایونٹ میں روس کی ماریہ شراپووا کو اٹلی کی فلیویا پینیٹا نے شکست دیددی۔اٹالین کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ تین، تین چھ اور چھ چار رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.