تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32

سوئی ناردرن کا سی این جی کی گیس لوڈ مینجمنٹ کا نیا شیڈول

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ماہ رمضان اور عید کے موقع پر ملنے والے رعایت اور سہولت ختم ہونے پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت نئے ہفتے سے سی این جی کی دو روزہ بندش کا شیڈول جاری کردیاہے ماہ رمضان کے آخری دنوں میں سی این جی کی بندش کا دورانیہ کم کردیا گیا تھا جبکہ عید کی مناسبت سے رواں ہفتے ، تمام دن سی این جی کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، اب ایس این جی پی ایل نے اعلان کیا ہے کہ لاہور،شیخوپورہ،ملتان، ساہی وال،گوجرانوالہ ریجنز میں پیر اور منگل کو سی این جی بند ہوگی، اسی طرح فیصل آباد، اسلام آباد اور بہاول پور ریجن میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات اور جمعہ کو بند ہو ں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.