3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:32
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں آئندہ 3روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کاسلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، لاڑکانہ، میرپورخاص اور سندھ کے دیگراضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے سندھ میں مزید سیلابی صورتحال اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈی جی خان ڈویژن میں بھی شدیدبارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔