3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46
پاک بھارت تعلقات: بھارتی قومی سلامتی کے مشیر مخالف تھے،وکی لیکس
جنگ نیوز -
نئی دہلی.....فارن ڈیسک…بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناوٴ‘ نے وکی لیکس کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت پر بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور سابق قومی سلامتی (این ایس اے) کے مشیر ایم کے نارائن کے درمیان اختلاف تھے تازہ ترین وکی لیکس کیبل نے انکشاف کیا ہے کہ نارائن نے آسانی سے تسلیم کیا کہ ان کے اس سلسلے میں وزیر اعظم کے ساتھ شدید اختلافات تھے۔ من موہن سنگھ اسلام آباد کے ساتھ بات چیت کے حامی تھے لیکن نارائن اس بات چیت کا مخالف تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کے ساتھ بھارت کی "مشترکہ تقدیر" کے حق میں تقاریر کیں جب انہوں نے کہا کہ آپ ایک مشترکہ تقدیر ہے ، ہم نہیں۔ بھارت اور پاکستان بیک ڈور چینلز کے ذریعے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پاکستانی صدر پرویز مشرف کوکشمیر کے ایک غیر علاقائی حل پر اتفاق تھا۔ 21 اپریل ، 2009 ء امریکی سفارت خانے کی کیبل کے مطابق سنگھ نے دورے پر آئے امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ہاورڈ برمن کی قیادت میں امریکی وفد سے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات کا حل نکال لیا گیا ہے جس میں آزاد تجارت اور کنٹرول لائن کے آرپار آزادنہ نقل وحرکت بھی شامل ہے۔