تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19

رحمان ملک نے نادرا کا ریکارڈ امریکا کو دینے کی پیشکش کی تھی، وکی لیکس

جنگ نیوز -


واشنگٹن......وکی لیکس کے جاری کردہ خفیہ مراسلے میں انکشاف ہواہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے امریکا کو نادرا کا کروڑوں پاکستانیوں کا ریکارڈ دینے کی پیش کش کی تھی۔وکی لیکس کے مطابق 20 جولائی 2009 کو امریکا کی داخلی سلامتی کی وزیر Janet Napolitano نے اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، صدر آصف زرداری اور رحمان ملک سے ملاقاتیں کیں۔ امریکی سفیر نے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ رحمان ملک نے امریکی حکومت کی امداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کروڑوں پاکستانیوں کا نادرامیں موجود ریکارڈ امریکا کو فراہم کرنے کی پیش کش کی تھی۔ انہوں نے تجویز دی تھی کہ اس سلسلے میں عوام کے سامنے حکومت کو شرمندگی سے بچانے کے لئے معاہدے کا ماڈل سامنے لایا جائے یا پھر کوئی قانونی طریقہ اختیار کیا جائے۔ مراسلے کے مطابق پاکستانی حکام اس بات سے لاعلم تھے کہ امریکا کو لاہور سے مانچسٹر، نیویارک اور نیویارک سے لاہور کے درمیان پروازوں کے مسافروں کے ناموں کے ریکارڈ تک پہلے ہی رسائی حاصل تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.