تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

سندھ میں بارشوں سے پیا زکی فصل متاثر،15سوروپے فی من ہوگئی

جنگ نیوز -


کراچی....سندھ میں شدید بارشوں کے پیاز کی فصل متاثر ہونے سے دو روز میں پیاز کی قیمتیں سو فیصد تک بڑھ گئیں۔ انجمن ہول سیل ویجی ٹبیل مارکیٹ کراچی کے صدر حاجی شاہجہاں نے جیونیوز کو بتایا کہ سندھ کے اہم علاقوں بدین ، سانگھڑ ، نصر پور اور ٹنڈو الہیار میں پیاز کی تیار فصلیں بارش کی نظر ہو گئیں جس کی وجہ سے سبزی منڈی میں پیاز کی ترسیل تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیاز کی تیار فصل کو پہنچنے والے نقصان کے باعث سبزی منڈی میں پیاز کی فی من قیمت یکدم دو روز میں 700 روپے سے بڑھ کر پندرہ سو روپے من تک پہنچ گئی ہے اور عید الفطر سے قبل ہول سیل مارکیٹ میں پندرہ روپے کلو میں فروخت ہونے والی پیاز اب پینتیس روپے کلو سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔حاجی شاہجہاں کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال ڈھائی لاکھ ٹن پیاز برآمد کی تھی مگر اس سال سندھ کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کے باعث پیاز درآمد کرنا پڑسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.