تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

قصور: کنگن پور کے کھیتوں سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد

جنگ نیوز -
قصور...قصور کے علاقے کنگن پورکے قریب کھیتوں سے آٹھ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز آٹھ سالہ جبیں اپنے دس سالہ بھائی کے ساتھ لکڑیاں چننے کے لئے گھر سے نکلی۔ کافی دیر گزرنے کے بعد جبین کا بھائی تو گھر آ گیا لیکن اس کی بہن واپس نہ آئی۔ والدین نے ہر جگہ تلاش کیا، لیکن بچی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ پولیس کے مطابق آج معصوم جبین کی لاش کھیتوں سے مل گئی جسے نامعلوم ملزم نے مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.