تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:10

سانحہ مستونگ کیخلاف کراچی ،ملتان اور کوئٹہ میں مظاہرے

جنگ نیوز -
کراچی…مستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے خلاف کراچی، ملتان اور کوئٹہ میں مظاہرے کئے گئے ،کراچی میں مستونگ واقعہ کے خلاف سولجر بازار کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے دکانیں بند کرا کے روڈ پر ٹائر جلائے اور سانحہ مستونگ کے خلاف نعرے بازی کی۔کوئٹہ میں مستونگ میں بس پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ملتان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سانحہ مستونگ کے خلاف چنگی نمبر 6 پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا، مظاہرین نے سانحہ مستونگ کے خلاف نعرے بازی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.