10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:54
این آراوعمل درآمدکیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…این آر او پر عمل درآمد کیس کی سماعت آج پھرہو گی۔ عدالت عظمیٰ نے چیئرمین نیب سمیت کئی دیگر متعلقہ حکام کو آج طلب کیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد عدالت مزیدکوئی مہلت نہیں دے گی‘ ایکشن ہوگا۔ پانچ رکنی بنچ نے نیب کو عدنان خواجہ کی بطور ایم ڈی او جی ڈی سی ایل اور احمد ریاض شیخ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کرنے کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیاتھا۔۔عدالت عظمیٰ نے چیئرمین نیب‘ سیکرٹری داخلہ‘ چیئرمین سینٹرل سلیکشن بورڈ سمیت کئی دیگر متعلقہ حکام کو آج عدالت طلب کیاہے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب اور نیب کی طرف سے سپریم کورٹ کے این آر او نظر ثانی اپیل کو مسترد کرکے دیئے گئے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے اور اس سے پراسیکیوٹر جنرل کی لاعلمی پر بھی سخت برہمی کا اظہارکیا تھا۔۔عدالت نے واضح کیا تھا کہ اب کوئی مزید موقع نہیں دیا جائے گا اور چاہے کوئی جتنی بڑی شخصیت ہی کیوں نہ ہو اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔