تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:54

ایک سینٹ کا سکہ،13لاکھ80ہزار ڈالر کے برابر مگر کیوں۔۔۔۔؟

جنگ نیوز -


نیویارک …ایک سینٹ 13لاکھ80ہزار ڈالر کے برابر،1793کا نایاب امریکی سکہ بھاری داموں نیلام کیا گیا،کہا جاتا ہے کہ مرا ہاتھی بھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے لیکن ایک سینٹ 13لاکھ کے برابر ہوجائیگا یہ شاید کسی نے نہیں سنا ہولیکن حقیقتاً ایسا ہی ہوا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلنڈو میں ایک نیلام گھر کے تحت 1793میںامریکا میں پہلی بار بنائے جانے والے سکوں میں سے تانبے کا ایک سینٹ کا سکہ گذشتہ دنوں نیلام کردیا گیا۔اب بطور امریکی کرنسی زیرِ استعمال نہ رہنے والا یہ سکہ 1793میں تخلیق کیا گیا تھا جب امریکہ نے اپنی کرنسی خود بنانا شروع کی تھی۔انتہائی نادر ونایاب اہمیت کا حامل یہ سکہ ایک نامعلوم شخص نے13لاکھ80ہزارڈالر کی بولی لگاکر اپنے نام کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.