10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:54
لاہور،3طالبات کی ہلاکت پر کالج انتظامیہ کیخلاف مقدمہ
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور میں نجی کالج کے میوزک کنسرٹ میں بھگڈر کے دوران تین طالبات کی ہلاکت پر کالج انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ مقدمہ بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والی طالبہ ماہین کے والد نسیم عباس کی درخواست پر درج کیا گیا ہے ،،گلبرگ تھانہ میں درج مقدمے میں کالج کے پرنسپل آغا طاہر،سکیورٹی انچارج میجرسلیم ، سکیورٹی سپروائزر اقبال اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے سکیورٹی انچارج میجر سلیم اور سپروائزر اقبال کو گرفتار کر لیا ہے تاہم پرنسپل آغا طاہر کو ابھی گرفتار نہیں کیا جا سکا،، مقدمہ، قتل کے بجائے حادثاتی واقعے کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔