تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:54

علی ظفربالی ووڈ فلم کے لیے آئٹم سونگ کریں گے

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…پاکستانی پاپ گلوکار و اداکار علی ظفر اب بالی ووڈ فلم کے لیے آئٹم سونگ بھی کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اپنی پہلی ہی فلم تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پاکستانی پاپ گلوکار و اداکار علی ظفرکو جہاں تیزی سے بھارتی فلموں کی پیشکش ہورہی ہیں وہیں اب ان سے آئٹم سونگ بھی کروایا جائیگا۔ علی ظفر اپنی آنے والی فلم میں ایک آئٹم سونگ بھی کرینگے۔اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پروفائل پر علی ظفر نے اپنے مداحوں کے لیے یہ پیغام چھوڑا ہے کہ آجکل وہ ایک آئٹم سونگ کے لیے انتہائی محنت سے ڈانس ریہرسل کررہے ہیں جو مکمل طور پر بالی ووڈ اسٹائل میں ہوگا۔علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ ڈانس اسٹیپس گو مشکل اور تکلیف دہ ہیں جس میںانہیں بہت مزہ آرہا ہے لیکن رات کو سونے سے قبل انہیں اپنی ٹانگوں کو ٹھنڈے پانی کا مساج دینا پڑتا ہے۔علی ظفر کی آنے والی فلموں میں ڈیوڈ دھاون کی فلم چشمِ بدور اور لندن پیرس نیویارک شامل ہیں تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ علی کا یہ آئٹم سونگ کس فلم کا حصہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.