تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:58

گجرات،نجی اسکول کی چھت گرنے سے2بچے جاں بحق

جنگ نیوز -


گجرات … گجرات کے نجی اسکول میں کلاس روم کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق جاں بحق جبکہ کلاس میں موجود لیڈی ٹیچر اور دیگر 9بچے زخمی ہوگئے۔ واقعہ گجرات کے محلہ فتوپورہ میں پیش آیا، جہاں نجی اسکول میں کلاس روم کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث کلاس میں پڑھنے والے بچوں پر آ گری ، حادثے کے وقت کلاس میں لیڈی ٹیچر اور 11 کمسن طلبہ و طالبات موجود تھے، جن میں سے حرا اور عادل نامی دو کمسن طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دیگر افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرکے ملبے سے نکال لیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کی بڑی تعداد اسکول کے باہر جمع ہوگئی۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گجرات منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.