10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:58
لاہور ہائیکورٹ،منظور وٹو کے سمدھی کی درخواست ،نوٹس جاری
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر منظور احمد وٹو کے سمدھی کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ درخواست گذاربرکت علی چودھری نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیٹے کی شادی منظور احمد وٹو کی صاحبزادی سے ہوئی ،مدعاعلیہان نے درخواست گزار کے بیٹے کو ساتھ ملا لیا اور اب درخواست گزار کی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،درخواست گزار نے استدعا کی کہ اسے ایف آئی اے کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے ،عدالت اس کا نوٹس لے اور ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکے، عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرتیہوئے کارروائی ملتوی کردی.