تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:58

لاہور،انکم سپورٹ پروگرام سے مایوس بیوہ عدالت پہنچ گئی

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کی ایک غریب بیوہ جنت فردوس نے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد نہ ملنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، جنت فردوس کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکمران غریب لوگوں کے ووٹ لے کر غریبوں پر حکومت کرتے ہیں مگر غریبوں کے مسائل کا مداوا نہیں کرتے، تمام ترمراعات حکمرانوں اور امیر لوگوں کیلئے ہیں ،غریبوں کو مہنگائی اور بے روزگاری کے اڑدھا کے سامنے چھوڑ دیا گیا ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت معاملے کا نوٹس لے اور درخواست گزار کی مدد کرنے کا حکم دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.