تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:59

جیو نیوز کی خبر پر بوڑھے میاں بیوی کیلئے مخیر حضرات کی مالی امداد شروع

جنگ نیوز -


پشاور … جیو نیوز پر بوڑھے میا ں بیوی سے متعلق خبر نشر ہونے کے بعد مخیر حضرات نے مالی امداد بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ اہلیان علاقہ بھی میدان میں آگئے ہیں۔ پشاور کے رہائشی 70 سالہ عبدالعزیز کی المناک داستان نشر ہونے کے بعد کئی مخیر حضرات نے جیو نیوز سے رابطہ کیا ہے۔ پنجاب کے علاقہ ساہیوال کے محمد خلیل کی جانب سے متاثرہ بوڑھے خاندان کے لئے نقد مالی امداد ارسال کی گئی ہے، جبکہ دیگر کئی مخیر حضرات بھی ان کی داد رسی کررہے ہیں۔ دوسری جانب اہل علاقہ بھی بوڑھے میاں بیوی کی داد رسی کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں اور 70 سالہ عبدالعزیز کے بھتیجے ایاز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ گھرکی ملکیت کیلئے ان پر تشدد سے باز رہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.