10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:9
سلمان خان کی خواہش پرفلم دبنگ ٹومیں ولن سونو سود کی واپسی
جنگ نیوز -
ممبئی …سلمان خان کی سپر ہٹ فلم دبنگ کے سیکوئل کے اعلان کے ساتھ اس کی کاسٹ کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ اس فلم کے ہیر و،ہیروئن سلمان خان اور سوناکشی سنہا کے بعد اب دبنگ میں ولن کا کر دار ادا کر نے والے اداکار سونو سود کو بھی اس فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔دبنگ میں سلمان خان کے ساتھ ایکشن سے بھرپور مقابلے میں سونوسود کے مر جانے کے باعث ان کا کر دار اس فلم میں ختم ہو چکا تھا لیکن سلمان خان کے اصرار اور خواہش پر انھیں دو بارہ دبنگ ٹو میں شامل کر لیا گیا ہے۔سلمان خان دبنگ ٹومیں بھی سونوسود کے ساتھ ایکشن سے بھرپور ایک ہم پلہ لڑائی کے مو ڈمیں ہیں جس کی خاطر اب سونو سود Chedi Singh تو نہیں لیکن اس کر دار کے جڑواں بھائی کی شکل فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔