10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:43
جناح ہائیڈروپراجیکٹ نے آزمائشی پیداوارشروع کردی
جنگ نیوز -
لاہور....جناح ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے آزمائشی بنیاد پر بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے، منصوبہ جون تک مکمل ہو جائے گا۔ترجمان واپڈا کے مطابق جناح ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے کم لاگت والی 96 میگاواٹ بجلی ملے گی جس سے سالانہ فائدے کا تخمینہ 6ارب روپے لگایا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ رواں سال 400 میگاواٹ کے مزید پانچ ہائیڈل منصوبے پیداوار شروع کر دیں گے، پن بجلی کا اوسط ریٹ ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ جبکہ باقی ذرائع سے ملنے والی بجلی کا 9 روپے فی یونٹ ہے۔سسٹم میں پن بجلی کا حصہ 32 فی صد ہے جسے بڑھایا جارہا ہے۔