10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:43
سپریم کورٹ کا فیصلہ مدبرانہ ،حکومت کا احترام کرے ، منورحسن
جنگ نیوز -
لاہور...جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مدبرانہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیاہے کہ وہ محاذ آرائی اور عدالتی شہید بننے کی بجائے فیصلوں کا احترام کرے۔ منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سید منور حسن نے کہاکہ ایک طرف حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام اور ان پر عملدرآمد کا اعلان کرتی ہے اور ساتھ ہی وزیراعظم اور صدر انہی فیصلوں کو دوٹوک انداز میں رد کردیتے ہیں۔ سید منورحسن کا کہناتھاکہ نے کہاکہ عدالت نے حکومت کو اپنے رویے پر نظرثانی کا ایک اورموقع دیاہے۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی جبکہ حکومت نے کرپشن کی سرپرستی اور عدالتی فیصلوں کو نہ ماننے کی روش برقرار رکھی ہے ۔