10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:43
ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہونے کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد... کالام میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا ہے ، دوسری طرف محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے اختتام پر ملک میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بارش کا سبب بننے والی ہوائیں جمعے کی رات سے بلو چستان کے راستے ملک میں داخل ہوں گی، جو ہفتے اور اتوار کو ملک کے اکثر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔ اس دوران زیارت، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد کی مارگلہ ہلز پر بھی ہلکی برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آج استور میں درجہ حرارت منفی 11، ہنزہ میں منفی 10، راولاکوٹ اور کوئٹہ میں منفی 9 ، مری میں منفی 3 ، اسلام آباد میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پشاور میں درجہ حرارت 3، لاہور میں صفر جبکہ کراچی کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ بالائی علاقوں میں سردی کی شدید لہر اگلے 2 سے 3 دن جاری رہے گی۔