10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:43
سینیٹ انتخابات، ن لیگ نے 25 جنوری تک درخواستیں طلب کرلیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد....پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کے لئے 25 جنوری تک امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل کے انچارج عاصم خان کے مطابق خواہشمند مرد و خواتین 25 جنوری تک اپنی درخواستیں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست فارم 11 جنوری کو صبح 9 سے شام 6 بجے تک مرکزی سیکریٹریٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔