تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:54

نیٹو ، امریکا سے تعلقات، نئی سفارشات کو کل حتمی شکل دی جائیگی

جنگ نیوز -
اسلام آباد....قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ کمیٹی نیٹو اور امریکا سے تعلقات کی نئی سفارشات کے مسودے کو کل حتمی شکل دے گی۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے مطابق امریکا سے سول نیو کلیئر معاہدے کو نیٹو سپلائی سے مشروط کرنے کی کوئی سفارش نہیں کی گئی۔ امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کی ضرورت ہیں۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکریٹری دفاع سے نئی سفارشات پر مشاورت کی گئی۔ رضا ربانی نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کمیٹی نیٹو اور امریکا سے تعلقات کی نئی سفارشات کے مسودے کو کل مکمل کرلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارشات کے متعلق وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کا نکتہ نظر جانا گیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ کمیٹی کو وزارت دفاع اور خارجہ کی طرف سے کچھ سفارشات بھی دی گئیں۔ بعد میں کمیٹی نے ان سفارشات پر مزید بحث کی۔ اس سے پہلے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے میڈیا کو بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے سفیروں کی کانفرنس کی زیادہ تر سفارشات منظور کرلیں ہیں، امریکا سے سول نیوکلیئرمعاہدے کو نیٹو سپلائی سے مشروط کرنے کی کوئی سفارش نہیں کی گئی۔ امریکا سے تعلقات کے لئے پارلیمنٹ سے رہنمائی حاصل کی جارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کی ضرورت ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.