11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:54
لاہور : معمولی جھگڑے پر فائرنگ ، نوجوان شدید زخمی
جنگ نیوز -
لاہور : معمولی جھگڑے پر فائرنگ ، نوجوان شدید زخمی
لاہور…لاہور کے علاقے رضابلاک اقبال ٹاوٴن میں معمولی جھگڑے پر پانچ افراد نے فائرنگ کر کے 22 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق حافظ ناصر کا ایک روز پہلے اپنے محلے کے چند لڑکوں کے ساتھ کھیل کے دوران جھگڑا ہوا تو ناصر کا چھوٹا بھائی سر پر ڈنڈا لگنے سے زخمی ہو گیاتاہم محلے داروں نے وقتی طور پر صلح کرادی ،ایک رو زبعد پھر اکٹھے ہوئے تو تلخ کلامی ہو گئی جس پر پانچ افراد نے پہلے حافظ ناصر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی ٹانگ میں تین گولیاں مار کر اسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔