11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:54
انڈونیشیا:سماٹرا کے ساحل پر 7.3 شدت کا زلزلہ
جنگ نیوز -
جکارتہ ... انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے مغربی ساحل پر 7.3 کی شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے ساحلی علاقے آچے سے 261 میل جنوب مغرب میں 29 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلہ سمندر کی گہرائی میں آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ زلزلے کے بعد آچے میں عمارتیں اور مکانات لرز گئے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے مغربی ساحل پر 7.3 کی شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔