11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:43
صدر اوباما کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات
جنگ نیوز -
واشنگٹن… امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور ایران کے مسئلے پر بات چیت کی گئی ۔وائٹ ہاوٴس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر اور سعودی وزیر خارجہ نے مضبوط باہمی تعلقات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے ایران کی جوہری پیش رفت ، یمن میں جاری سیاسی بحران سمیت خطے کے معاملات پر بات چیت کی۔ امریکی صدر نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔