11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:43
پیرجو گوٹھ: مریدوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد درگاہ پہنچ گئی
جنگ نیوز -
خیرپور… حروں کے روحانی پیشوا پیرصاحب پگارا کے انتقال کی خبر سندھ بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،مریدوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد درگاہ شریف پیرجو گوٹھ پہنچ گئی،ان کے انتقال پرمتعدد شہرآج سوگ میں بند رہینگے۔حروں کے روحانی پیشواپیرصاحب پگارا کے انتقال پر بدھ کوخیرپور،پیرجوگوٹھ،ناراچونڈکو،رسول آباد،احمدپور،بریالواوردیگر متعدد شہرسوگ میں بند رہینگے جبکہ پیرصاحب پگارا کے انتقال کی خبر پر حر جماعت کے چیف خلیفہ فقیر قادر بخش منگریو اور دیگر خلیفے فقیر پیربخش گاہو،خلیفہ احمد صالح مہرسمیت حر جماعت کے ہزاروں لوگ پیرجو گوٹھ میں جمع ہو گئے ہیں۔