تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:43

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز آج تیسرے روز بھی بند

جنگ نیوز -


ملتان… ملتان ریجن میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت تین روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز آج بھی بند ہیں۔سی۔ این جی اسوسی ایشن کے مطابق ملتان ریجن میں وہاڑی، خانیوال،مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان اور لیہ کے216 سی این جی اسٹیشنز آج تیسرے روز بھی بند ہیں ملتان ریجن کے سی۔ این۔ جی اسٹیشنز کو سوموار کی صبح 6 بجے سے صارفین کے لئے بند کر دیا گیا تھا آج بدھ کی رات 10 بجے صارفین کے لئے کھولے جائیں گے سی این جی کی بندش کے باعث کمرشل گاڑیوں کے مالکان نے کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.