تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:43

پیرپگارا کے صاحبزادوں کااپنے والد کو خراجِ عقیدت

جنگ نیوز -
کراچی… حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کے صاحبزادوں نے اپنے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد آخری سانس تک پاکستان سے محبت کا درس دیتے رہے۔پیرپگارا کے صاحبزادے پیرصدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ وہ اللہ کی رضا پر راضی ہیں اور پیر صاحب پگارا کے تمام چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کیلئے دعائے مغفرت کریں۔پیرپگارا صاحب کے بیٹے پیر علی گوہرنے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کیلئے جئے اوراپنی اولاد کو بھی پاکستان سے محبت کی تعلیم دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.