تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:43

ایک اور جج کا دوست محمد کھوسہ کے خلاف کیس کی سماعت سے انکار

جنگ نیوز -


لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ نجم الحسن نے سابق وزیراعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ کے خلاف اداکارہ سپناکے اغوا اورممکنہ قتل کے خلاف درخواست کی سماعت سے انکار کردیاہے۔جسٹس شیخ نجم الحسن نے کیس کوچیف جسٹس ہائی کورٹ کوبھجوادیاہے اوراس درخواست کوبھی اسی بنچ کوبھجوانے کی سفارش کی ہے جس نے پہلے اس کیس کی تمام درخواستوں کی سماعت کی۔ اداکارہ سپنا کے والد مثل خان نے دوست کھوسہ کے خلاف سابق اہلیہ اداکارہ سپنا خان کے اغوا اور ممکنہ قتل پر اندراج مقدمہ کے لئے کیس دائر کررکھاہے۔دوست محمد کھوسہ نے بھی سپنا خان کی بازیابی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ احمد فاروق بھی دوست محمد کھوسہ کیخلاف کیس سننے سے انکار کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.