تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:54

گرفتار طالبان کمانڈر کا میاں افتخار کے بیٹے کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف

جنگ نیوز -


کراچی… کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر نے پشاور میں صوبائی وزیر میاں افتخار کے بیٹے کے قتل سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹی ٹی پی مہمند ایجنسی کے امیر عبدالقیوم محسود اور اس کے ساتھیوں شریف مہمند عرف ظریف‘ حبیب خان محسود عرف بی بے اور عثمان محسود عرف عثمانی کو ایس ایس پی‘ سی آئی ڈی فیاض خان کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے سائٹ میں منگھوپیر روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا جو عدالت سے ریمانڈ پر ہے۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے گذشتہ سال پشاور میں صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی وزیر کے بیٹے کو قتل کرنے کا انکشاف کیا تھا پولیس کے مطابق ملزم کی تصاویر پشاور روانہ کی گئی تھیں جن کی مدد سے عینی شاہدین نے مبینہ طور پر ملزم کو شناخت کرلیا ہے۔ ملزم کو باقاعدہ گرفتار کے لئے پشاور سے پولیس پارٹی کراچی پہنچ رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم 2004ء میں 4 ماہ تک بیت اللہ محسود کا گن مین رہا ہے اور جنوبی وزیرستان میں ملٹری اور حساس اداروں کے خلاف آپریشن میں سرگرم رہا ہے۔ کمانڈر ولی الرحمن نے ملزم قیوم محسود کو کراچی کا امیر (کمانڈر) بنا کر بھیجا اور طالبان مخالف افراد کی ایک ٹارگٹ لسٹ بھی دی کہ ان لوگوں کو قتل کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.