11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:32
کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک،2فرار
جنگ نیوز -
کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی کے علاقے صدر بوہری بازار میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔ پولیس کا موٴقف ہے کہ صدر میں واقع ایک نجی بینک اور ایک ریسٹورنٹ کے قریب یہ تین افراد کسی واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے جب انکا پولیس مقابلہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کے ہاتھ میں ایک دستی بم بھی تھا۔