تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:58

این آر او سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھ نہیں آیا، عاصمہ جہانگیر

جنگ نیوز -
لاہور… سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ این آراوکے بارے میں سپریم کورٹ کافیصلہ سمجھ میں نہیں آیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بہت سے فیصلوں سے شدیداختلاف ہے، کوئی ادارہ گنگامیں نہایاہوانہیں، اگرپارلیمنٹ کے اختیارات بھی عدلیہ نے لینے ہیں تو معاملہ کیسے چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سب کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہوناچاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.