تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کے ای ایس سی نے پی ایس او کے ساتھ آئل سپلائی کا نیا معاہدہ کرلیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8701 -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے درمیان اگلے 10 سال کیلئے فرنس آئل کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے?کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق پی ایس او ہیڈ آفس میں ہونیوالی تقریب میں فیول سپلائی معاہدے پر سی ای او کے ای ایس سی تابش گوہر اور ایم ڈی پی ایس او عرفان قریشی نے دستخط کئے?ذرائع کا کہناہے کہ معاہدے کے تحت پی ایس او ،کے ای ایس ای کو ماہانہ بنیاد پر33ہزارمیٹرک ٹن فرنس آئل اگلے دس سال کیلئے فراہم کرے گا جبکہ کے ای ایس سی کیلئے ماہانہ کریڈٹ کی حد میں بھی توسیع کی گئی ہے?کے ای ایس سی ترجمان نے معاہدہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو بذریعہ پریس ریلیز معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیاجائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.