5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سوات میں ملنے والی کامیابی عوام کی مرہون منت ہے، میجر جنرل اشفاق ندیم
جنگ نیوز -
مینگورہ…سوات میں آپریشن راہ راست کے انچارج میجر جنرل اشفاق ندیم نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز کو ملنے والی کامیابی مینگورہ اور سوات کے عوام کی مرہون منت ہے، گزشتہ ایک مہینے کے دوران شدت پسندوں کی بڑی تعداد نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں?مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل اشفاق ندیم نے بتایا کہ دو ایسے دہشت گرد ہیں جو مینگورہ شہر میں نہیں ہیں، انھیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث گروپ کا خاتمہ کردیا گیا?انہوں نے بتایا کہ شدت پسند کی گرفتاری کے بعد سوات کے علاقے سہراب میں کارروائی کی گئی، اور کم سے کم نقصان ہوا،کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے7 اہل کار معمولی زخمی ہوئے جبکہ چار شدت پسند مارے گئے?انہوں نے کہا کہ سوات میں2 ہفتے پہلے شدت پسندوں کی آمد کی اطلاع پر آپریشن شروع کیا گیا تھا? آپریشن میں پولیس، کمیونٹی پولیس کے علاوہ مقامی افراد نے بھرپور ساتھ دیا? مینگورہ کے عوام کامدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں?